ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی رکن اسمبلی پر خاتون سب انسپکٹر سے معاشقہ کا الزام،شکایت کرنے والی سومیا اپنے بیان سے منحرف

بی جے پی رکن اسمبلی پر خاتون سب انسپکٹر سے معاشقہ کا الزام،شکایت کرنے والی سومیا اپنے بیان سے منحرف

Thu, 08 Jun 2017 11:19:12    S.O. News Service

بنگلور ،7جون (ایس او نیوز ) رائچور رورل کے بی جے پی رکن اسمبلی تپ راجو حوالدار اور ایک پولیس سب انسپکٹر بی بی والیکر کا معاشقہ ریاستی بی جے پی کیلئے پشیمانی کا سبب بن گیا ہے۔ تپ راجو کی بیوی سومیا نے اپنے شوہر کی رنگ رلیوں کے متعلق ریاستی خواتین کمیشن سے شکایت کی ہے تو دوسری طرف تپ راجو اور خاتون سب انسپکٹر بی بی والیکر نے یہ وضاحت کی ہے کہ سومیا ان دونوں کی کردار کشی کیلئے اس طرح کا الزام لگارہی ہیں۔یہ دونوں سومیا کے خلاف ہتک عزت مقدمہ دائر کریں گے۔ خواتین کمیشن سے کی گئی شکایت میں سومیا نے تپ راجو اور خاتون سب انسپکٹر کے معاشقہ کی تفصیل بیان کی ہے۔ تاہم اس سلسلے میں جب میڈیا نے سومیا سے رابطہ کیاتو اس نے کہا کہ خواتین کمیشن کو اس نے ایسی کوئی شکایت نہیں دی۔ اس نے دعویٰ کیا کہ کچھ شرپسندوں نے بدنیتی سے خواتین کمیشن کو اس طرح کی شکایت دی ہے۔ تپ راجو نے میڈیا کے سامنے دعویٰ کیاکہ ان کی بیوی کے ساتھ ان کے تعلقات انتہائی خوش گوار ہیں، ان کے خاندان کی کردار کشی کرنے کیلئے خواتین کمیشن کی طرف سے ہی ممکن ہے کہ یہ شرارت کی جارہی ہے۔ اس پر انہوں نے قانونی کارروائی کا اعلان کیا۔ 


Share: